امیر علی شاعر
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1877ء
وفات: 1941ء
پنجابی شاعر ۔ ضلع گورداسپور کے گاؤں بھرت کے رہنے والے تھے ۔ تعلیم ادھوری چھوڑ کر سیرو سیاحت کی غرض سے مکہ معظمہ، مدینہ اور اصفہان گئے۔ چار سال بعد لوٹے تو امرتسر آکر ریلوے میں ملازم ہوگئے۔ ملازمت راس نہ آئی تو استعفی دے کر لاہور آ گئے اور پنجابی زبان میں قصے لکھنے لگے۔ خود ہی چھاپتے اور خود ہی بازاروں میں گا کر بیچتے ۔ چھوٹے قصوں کے علاوہ (وڈا جنگ نامہ) کے نام سے ایک ضخیم قصہ لکھا جو 512 صفحات پر مشتمل ہے۔ علم طب کے بھی ماہر تھے ۔ پنجابی ادب کی خدمات کے اعتراف کے طور پر لاہور میں فلیمنگ روڈ سے گوالمنڈی تک آنے والی سڑک کا نام امیر علی شاعر روڈ اور چونے منڈی کے ایک محلے کا نام محلہ امیر علی شاعر رکھا گیا۔