ادویت
وکیپیڈیا سے
وید کا نظریہ اکائیت جس کا پیش رو شنکر اچاریہ تھا۔ اس نظریے کے مطابق تمام افراد اوردنیا کی چیزیں محض اضافی یا مظہری حقیقتیں ہیں۔ کائنات کی خالق ایک ذات کامل ہے۔ جو خارجی دنیا کے بجائے انسانوں کی اپنی اپنی ذات کی انتہائی پہنائیوں میں موجود ہے۔ اگر تمام افراد دنیاوی جھملیوں اور ’’مایا‘‘ کے جھنجٹ سے کنارہ کرلیں اور تنہائی میں تپسیا کریں تو وہ اس ذات کامل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اعتبار سے یہ نظریہ مذہبی ثنویت کے برعکس ہے کہ انسانی عقل سے خارجی دنیا تک ہرجگہ ذات کامل کا جدا جدا ظہور ہے۔