ابطن
وکیپیڈیا سے
- لفظ کیش کی تلاش یہاں لاتی ہے، ایران کے شہر کیش کے لیۓ دیکھیۓ کیش (ایران)
علم شمارندہ میں ابطن یا Cache ایسے مواد کو (اسکے اجتماع) کو کہا جاتا ہے کہ جسکو اس مواد کی دوہری نقل کے طور پر رکھا گیا ہو کہ جسکی اصل کسی بعیدی شمارندے پر محفوظ ہو یا بنائی گئی ہو۔ سادہ الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ ابطن دراصل مواد (کسی بھی وقوع رابط کا خاکہ یا شکلبندی) کو کسی معیل (سرور) سے حاصل کرنے کے بعد صارف کے شمارندے پر رکھ لیتا ہے تاکہ دوسری بار وہی وقوع رابط (ویب سائٹ) دیکھنے پر نۓ سرے سے تمام تر معلومات دوبارہ حاصل کرنے کے بجاۓ ابطن میں ہی محفوظ مواد سے اسکو حاصل کرلیا جاۓ ۔