Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
جذام - وکیپیڈیا

جذام

وکیپیڈیا سے

جذام جسکو عام زبان میں کوڑھ بھی کہا جاتا ہے ایک عدوی مرض (infectious disease) ہے جو کہ ایک جراثیم ، جسکو مـتـفـطرہ جذام (Mycobacterium leprae) کہتے ہیں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

  • مـتـفـطرہ جذام میں متفطرہ کے م پر پیش اور ط پر تشدید پڑھی جاۓ گی یعنی (mutafattara) کا تلفظ ادا کیا جاتا ہے۔
  • کوڑھ کا جراثیم، سل (sull) یعنی ٹی بی کے جراثیم متفطرہ سل (mycobacterium tuberculosis) کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے

یہ جراثیم عدوی پیدا کرکے جاندار کے جسم کی جلد، چہرے اور دیگر حصوں پر بدنمائی اور خراب شکلی کا موجب بنتا ہے جو کہ جذام کا انسانی ذھن پر سب سے زیادہ خوف پیدا کرنے والا پہلو ہے۔ جذام کا موجب بننے والے جراثیم کا انکشاف سب سے پہلے Gerhard Armauer Hansen نے کیا اور اسی کی مناسبت سے جذام کو ہانسین بیماری بھی کہا جاتا ہے۔

[ترمیم کریں] علامات و اشارات

اس جراثیم کے جسم میں داخل ہونے کا راستہ عام طور پر سانس ہوتا ہے۔
  • ایک مزمن عدوی (chronic infection) ہے یعنی سادہ الفاظ میں ایک دیرینہ یا دائمی جراثیمی مرض ہے
  • جلد پر ہلکی رنگت والے، بے حس دھبے یا ورم ، جو کہ
    • یہ سل نما (tuberculoed) جذام کی صورت میں بے حس ہوسکتے ہیں اور ایسی صورت میں انکو طب میں بے حس بقعی کہا جاتا ہے۔ سل کو عام الفاظ میں ٹی بی کا مرض کہتے ہیں۔
    • یا پھر یہ کہ یہ دھبے جذام نما (lepromatous) جذام میں اپنے اندر گردش خون کی وجہ سے سرخ ہوجاتے ہیں اسی لیۓ انکو حماموی (humamavi) یا انگریزی میں erythematous کہا جاتا ہے
  • اعصاب کا متاثر ہوتے چلے جانا۔ یہ عمل اوپر بیان کردہ سل نما جذام کی صورت میں تیز اور جذام نما جذام کی صورت میں انتہائی سست رفتار ہوتا ہے۔
  • جلدی اختبار (Skin test) کیا جاۓ تو جذام نما کی صورت میں تو مرض کی شہادت مل جاتی ہے اور اختبار یا پڑتال کو مثبت کہا جاتا ہے مگر سل نما کی صورت میں مرض کی شہادت اکثر نہیں ملتی اور ایسی صورت میں اختبار یا پڑتال کو منفی کہا جاتا ہے۔
  • عام طور پر اگر کوئی اس مرض سے متاثر ہو تو اس شخص کے ماضی میں اس بیماری سے متاثرہ علاقے یعنی متوطن (mutawattan) میں رہنے کی شہادت بھی ملتی ہے
  • جذام نما بیماری ان افراد میں بکثرت ہوتی ہے کہ جن میں قوت مدافعت کی کمی ہو اور ایسی صورت میں نسیج کا خوردبینی مطالےہ کرنے پر جراثیم کی بڑی تعداد ملتی ہے؛ جبکہ سل نما بیماری کی صورت میں جراثیم تناسب کم ہوتا ہے۔

[ترمیم کریں] تفریقی تشخیص

تفریقی تشحیص سے سادہ الفاظ میں مراد --- فرق کرنے --- کی ہے ، یعنی ایک جیسی علامات رکھنے والے امراض میں فرق کر کے انکو الگ الگ پہچاننا۔ اور طبی الفاظ میں اسکو یوں کہا جاتا ہے کہ کسی مرض کو اسی جیسی علامات رکھنے والے دوسرے امراض سے علیحدہ شناخت کرنا۔ اسکو انگریزی میں Differential Diagnosis کہتے ہیں۔ تفریقی تشخیص ، درست علاج معالجہ فراہم کرنے میں انتہائی اہم ہے کہ اسکی مدد سے ملتے جلتے امراض کو الگ کرکے خاص طور پر اس مرض کے لیۓ دوا کا فیصلہ کیا جاتا ہے جسکا علاج مقصود ہو۔
  • ذیبہءحمامیہ (lupus erythematosus) یہ ایک مدافعتی نظام کی بیماری ہے ، اسکا تفضیلی ذکر کیلیۓ تو اسکے نام سے صفحہ مخصوص ہے یہاں صرف اتنا ذکر ہے کہ اسمیں بھی جلد پر نشانات ، دھبے اور ورم بن جاتے ہیں جو کہ جذام سے مغالطہ پیدا کرسکتے ہیں
  • لحمطایہ (sarcoid) یہ بھی ایک ایسی بیماری ہے کہ جسکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مدافعتی نظام میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور اس میں جسم کے مختلف حصوں ، بطور خاص پھپڑوں میں ورم حبیبی (waram-e-hubibi) یا granuloma بن جاتے ہیں جو ایکس رے کے مشاہدے پر ٹی بی کا گمان پیدا کرتے ہیں۔ اس ورم حبیبی کی سرطان کی ایک قسم لحمطان (sarcoma) سے مماٹلت کی وجہ سے اس بیماری کو لحمتایہ کہا جاتا ہے۔ سرطان لحمطان یا sarcoma کا لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے
  1. لحم = نرم گوشت نما نسیج ، اسکو انگریزی میں sarc کہتے ہیں
  2. طان = یہ لفظ سرطان کا حصہ ہے جو انگریزی لفظ oma- کا مترادف ہے جسکے معنی ورم یا سرطان کے ہیں
لحمطان یا sarcoma کی تفصیل کیلیۓ اسکا صفحہ مخصوص ہے۔
  • سوزاک (syphilis) یہ ایک جنسی مرض ہے
  • حمامی عقدہ (erythema nodosum) یا عام الفاظ میں سرخ عقدہ۔ اس مرض میں جلد کے نیچے چربی میں گرہیں یا عقدے پیدا ہوجاتے ہیں
  • حمامی کثیر الشکل (erythema multiforme) ایک شدید مرض ہے جسمیں بننے والے جلدی نشانات یا دھبے کئی مراحل اور شکلوں سے گذرتے ہیں اور یہی اسکے کثیر الشکل کہلانے کی وجہ ہے۔
  • بُهَاق (vitiligo) یہ ایک جلدی بیماری ہے جسمیں جلد پر مختلف جگہوں پر رنگت (pigment) ختم ہوجانے کی وجہ سے دھبے پڑ جاتے ہیں
  • کوڑھ کے علاوہ کسی اور وجہ سے اعتلال عصبی (neuropathy)-- یا عام الفاظ میں اعصاب کا دگرگوں یا متاثر ہوجانا
  • جلدی سل (cutaneous tuberculosis) یا عام الفاظ میں جلد کی ٹی بی
  • تصلب جلد (scleroderma) یہ بھی جلدی بیماری ہے جو کہ جذام کا گمان پیدا کرسکتی ہے لہذا اسکو الگ شناخت کرنا ضروری ہے
  • تکھف نخاع (syringomyelia) یا عام الفاظ میں حرام مغز میں کوئی خانہ یا کیسہ بن جانا

[ترمیم کریں] علاج

  • طبیب کی ہدایات پر مکمل عمل ، جو کہ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہیں
  • اسکا علاج طویل المیاد بنیادوں پر کیا جاتا ہے ، جسمیں کئی ادویات مثلا؛ ڈیپسون، ریفامپن اور کلوفازئمین وغیرہ استعمال کرائی جاسکتی ہیں

اہم تذکرہ: اس مضمون میں مرض سے متعلق معلومات اور ادویات کی وضاحت صرف علمی معلومات مہیا کرنے کی خاطر دی گئی ہیں انکا مقصد علاج میں کسی قسم کی مداخلت یا معاونت کرنا نہیں، یہ کام اس طبیب کا ہے جسکے زیر اثر مریض ہو۔ کسی طبیب کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال شدید نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔ مزید یہ کہ طب ایک تیزرفتاری سے تبدیل ہوتے رہنے والا شعبہ علم ہے اور اس صفحہ کی معلومات مستقبل میں ہونے والی تحقیق کی وجہ سے تبدیل ہوسکتی ہیں۔

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com