Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
ویژہ قیمت - وکیپیڈیا

ویژہ قیمت

وکیپیڈیا سے

ایک سمتیہ فنکشن \ f:\mathbb{R}^n \to \mathbb{R}^n کے لیے اگر سمتیہ کی ایسی قیمت \ X=X^* موجود ہو جس کے لیے،

\ f(X^*) = \lambda X^* \,\,, \lambda \in \mathbb{C}

جہاں \ \lambda ایک ساکن ہو، تو اس \ \lambda کو فنکشن کی ویژہ قیمت اور \ X^* کو ویژہ سمتیہ کہتے ہیں۔ انگریزی میں انہیں eigenvalue اور eigenvector کہتے ہیں۔

ایک لکیری سمتیہ فنکشن کو میٹرکس ضرب کے طور پر لکھا جا سکتا ہے \ f(X) = A X جہاں X ایک \ n \times 1 میٹرکس (سمتیہ) ہے، اور A کا سائیز \ n \times n ہے۔ اب ہمیں ایسے X اور \  \lambda نکالنے ہیں کہ

\  A X = \lambda X

اس مساوات کو یوں لکھا جا سکتا ہے (جہاں I شناخت میٹرکس ہے)
\  A X - \lambda X = 0
\  (A  - \lambda I) X = 0
اب یہ اسی صورت ممکن ہے، جب کہ بائیں ہاتھ کی میٹرکس کا دترمینان صفر ہو
\  \det(A  - \lambda I) = 0
اس طرح ہمیں \ \lambda میں درجہ n کی مساوات مل جاتی ہے، جس کا حل ہمیں \ \lambda کی n قیمتیں دے سکتا ہے۔ ان میں سے کسی بھی ویژہ قیمت \ \lambda کے لیے میٹرکس \  A  - \lambda I کا رتبہ n سے کم ہو گا، اس لیے سمتیہ X کے ایک جُز کی کوئی قیمت فرض کر کے ہم باقی اجزا کی قیمت n-1 یکلخت لکیری مساوات کو حل کر کے نکال سکتے ہیں۔ اس طرح ہمیں میٹرکس A کا ایک ویژہ سمتیہ معلوم ہو جائے گا۔

فہرست

[ترمیم کریں] مثال 1

میٹرکس A =\left[ \begin{matrix} 3 & 4 \\ 4 & 3  \end{matrix}\right] کے ویژہ قیمتیں اور ویژہ سمتیے نکالتے ہیں۔
اب دترمینان کے زریعے \det \left[ \begin{matrix} 3-\lambda  & 4  \\ 4                & 3-\lambda \end{matrix}\right] = 0 ہمیں یہ مساوات ملتی ہے، جسے حل کر کے دو ویژہ قیمتیں مل جاتی ہیں:
(3 − λ)(3 − λ) − 16 = 0
λ2 − 6λ − 7 = 0
\lambda = \frac{-(-6) \pm \sqrt{6^2 -4 (1)(-7)}}{2(1)}
اور اس طرح ہمیں دو وہژہ قیمتیں مل جاتی ہیں: \lambda_0 = 7\,,\, \lambda_1= -1
اب پہلی ویژہ قیمت کو استعمال کرتے ہوئے دو یکلخت لکیری مساوات ملتی ہیں۔
\left[ \begin{matrix} 3-7  & 4  \\ 4     & 3-7 \end{matrix}\right]  \left[ \begin{matrix} x_0  \\ x_1 \end{matrix}\right]  = 0
\begin{matrix} -4 x_0  &+& 4 x_1 &=& 0  \\  4 x_0  &-& 4 x_1  &=& 0 \end{matrix}

غور کرو تو دوسری مساوات کو ‎-1 سے ضرب دے کر پہلی مساوات حاصل ہو جاتی ہے، یعنی مساوات لکیری آزاد نہیں۔ اس لیے ہم دوسری مساوات میں \ x_0=1 فرض کر لیتے ہیں، تو x1 = 1 مل جاتا ہے۔ اسی طرح دوسری ویژہ قیمت کے لیے بھی ویژہ سمتیہ نکالا جا سکتا ہے۔ یہ دو ویژہ سمتیے یوں ہیں: V_0 = \left[ \begin{matrix} 1  \\ 1 \end{matrix}\right] , \,\, V_1 \left[ \begin{matrix} 1  \\ -1 \end{matrix}\right]
ویژہ سمتیہ کی میٹرکس یوں لکھی جا سکتی ہے: V =\left[ \begin{matrix} V_0  & V_1 \end{matrix}\right]  =\left[ \begin{matrix} 1  & 1\\ 1  & -1 \end{matrix}\right]
Image:eig_sym_matrix_ellipse.png
تصویر میں دیکھو کہ یہ میٹرکس تفاعل نیلے دائرے کو سرخ بیضوی شکل میں بھیجتی ہے۔ بیضوی شکل کی لمبائی اور چوڑائی کا تناسب (ratio) ‏7 ہے، جو اس میٹرکس کی دو ویژہ قیمتوں کا تناسب ہے۔ ویژہ سمتیہ کو تصویر میں کالی لکیروں سے دکھایا گیا ہے۔ ملاحظہ ہو کہ یہ سمتیہ بیضوی شکل کےدُھرا (axis) کے متوازی ہیں، اور آپس میں قائم الزاویہ ہیں۔ (اگر میٹرکس متنانظر (symmetric) نہ ہوتی، تو ویژہ سمتیہ آپس میں قائم الزاویہ نہ ہوتے۔) غور کرو کہ عام فضا (جس میں نیلا دائرہ ہے ) کے بنیاد سمتیہ یہ ہیں (تصویر میں تانے بانے کی لکیروں میں دیکھو) : \left[ \begin{matrix} 1  \\ 0 \end{matrix}\right] , \,\, \left[ \begin{matrix} 0  \\ 1 \end{matrix}\right]
جو کہ شناخت میٹرکس کے ویژہ سمتیہ ہیں۔

ایک میٹرکس کی کچھ ویژہ قیمت مختلط عدد بھی ہو سکتی ہیں، جس صورت میں ویژہ سمتیہ بھی مختلط ہونگے اور ان کی جیومیٹریکل سمجھ پیدا نہیں ہوتی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک سے زیادہ ویژہ قیمت برابر ہوں (منفرد نہ ہوں)، اور اس صورت میں پورے n ویژہ سمتیہ نہ نکالے جا سکیں (حوالہ 1)۔

[ترمیم کریں] مسلئہ اثباتی 1

اگر ایک n \times n مربع میٹرکس A کی تمام ویژہ قیمتیں اصل (مختلط نہیں) عدد \ \lambda_0, \lambda_1, \cdots, \lambda_{n-1} ہوں، اور اس میٹرکس کے n لکیری آزاد ویژہ سمتیہ \ V_0, V_1, \cdots, V_{n-1} نکالے جا سکتے ہوں (یہاں ہر ویژہ سمتیہ ایک \ n \times 1 میٹرکس ہے)،
اب ویژہ سمتی کو اکٹھا بطور میٹرکس، اور ویزہ قیمتوں کو ایک وتر میٹرکس کے بطور یوں لکھتے ہوئے:
\begin{matrix} V=[V_0 & V_1 & \cdots & V_{n-1}]  \end{matrix}\,,\, \Lambda =\left[\begin{matrix}  \lambda_0  &    0              &      \cdots  &       0    \\ 0                &  \lambda_1  &      \cdots  &       0    \\ \vdots         &                    & \ddots       &    \vdots \\ 0                &   0               &       \cdots & \lambda_{n-1} \end{matrix}\right]\,,
یہ سچ ہو گا کہ A = VΛV − 1
اسے یوں بھی لکھا جا سکتا ہے، یعنی ایک میٹرکس کو وتر میٹرکس میں بدلا جا سکتا ہے، ویژہ سمتیہ میٹرکس کی مدد سے

Λ = V − 1AV

اس سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا جا سکتا ہے کہ \det(A) = \det(\Lambda) =  \prod_{j=0}^{n-1} \lambda_j
چونکہ det(V − 1) = 1 / det(V)

[ترمیم کریں] مسلئہ اثباتی 2

اگر میٹرکس A ایک متناظر میٹرکس ہو، تو اوپر والا مسلئہ اثباتی ۱ کی شرائط ہمیشہ پوری ہونگی اور اس کے علاوہ ویژہ سمتیہ آپس میں قائم الزاویہ ہونگے۔ اور

A = VΛV − 1
Λ = V − 1AV

اگر تمام ویژہ سمتیہ کی مطلق قیمتوں کو 1 کر کیا جائے، تو ویزہ سمتیہ کی میٹرکس V قائم الزاویہ ہو گی، اور اسلیے \ V^{-1}=V^t (جہاں\ V^t میٹرکس V کا پلٹ کر بنتی ہے)۔ اس صورت میں

A = VΛV − 1 = VΛVt
Λ = V − 1AV = VtAV

[ترمیم کریں] مثال 2

اوپر والی مثال ۱ میں: V \Lambda V^{-1} =  \left[ \begin{matrix} 1  & 1\\ 1  & -1 \end{matrix}\right]  \left[ \begin{matrix} 7  & 0\\ 0  & -1 \end{matrix}\right]  \left[ \begin{matrix} 1  & 1\\ 1  & -1 \end{matrix}\right]^{-1}  = \left[ \begin{matrix} 3  & 4\\ 4  & 3 \end{matrix}\right]  =A
اور یہ بھی تسکین کر لو کے کہ
\det(A) = 3 \times 3 - 4 \times 4 = -7 \,,\, \det(\Lambda)=7 \times -1 = -7 تصویر میں دیکھو کہ سرخ بیضوی شکل کا رقبہ \ |\det(A)|=7 گنا ہے بہ نسبت نیلے دائرہ کے رقبہ کے۔

چونکہ، \left[ \begin{matrix} 1  & 1\\ \end{matrix}\right]  \left[ \begin{matrix} 1  \\ 1 \end{matrix}\right]  =2 ، ویژہ سمتیہ کی مطلق قیمت ہے\sqrt{2}، اس لیے اوپر والی ویژہ میٹرکس کو ہم \sqrt{2} سے تقسیم کر کے قائم الزاویہ میٹرکس بنا لیتے ہیں: V =\left[ \begin{matrix} V_0  & V_1 \end{matrix}\right]  =\left[ \begin{matrix} 1/\sqrt{2}  & 1/\sqrt{2}\\ 1/\sqrt{2}  & -1/\sqrt{2} \end{matrix}\right]
اب مسلئہ اثباتی ۲ کی رو سے (یاد رہے کہ A متناظر میٹرکس تھی) V \Lambda V^t =  \left[ \begin{matrix} 1/\sqrt{2}  & 1/\sqrt{2}\\ 1/\sqrt{2}  & -1/\sqrt{2} \end{matrix}\right]  \left[ \begin{matrix} 7  & 0\\ 0  & -1 \end{matrix}\right]  \left[ \begin{matrix} 1/\sqrt{2}  & 1/\sqrt{2}\\ 1/\sqrt{2}  & -1/\sqrt{2} \end{matrix}\right] = \left[ \begin{matrix} 3  & 4\\ 4  & 3 \end{matrix}\right]  =A

[ترمیم کریں] ویژہ کثیر رقمی

\ n \times n مربع میٹرکس \ A کے لیے،\  \det(A  - \lambda I) = 0 ، متغیر λ میں ایک درجہ n کا کثیر رقمی ہے، جس کو ویژہ کثیر رقمی (characteristic polynomial) کہتے ہیں۔

\ p(\lambda) = \det(A-\lambda I)=  a_n \lambda^n + a_{n-1} \lambda^{n-1} + \cdots + a_{1} \lambda + a_0

[ترمیم کریں] اور دیکھو

[ترمیم کریں] حوالہ جات


\ E=mc^2              اردو ویکیپیڈیا پر مساوات کو بائیں سے دائیں (LTR) پڑھیۓ           ریاضی علامات 

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com