پلانک میکس
وکیپیڈیا سے
Max Planck
پیدائش: 1858ء
انتقال: 1947ء
جرمن ماہر طبیعات۔ میونخ اور برلن میں تعلیم پائی۔ 1885ء میں کیل یونیورسٹی میں طبیعات کا پروفیسر مقرر ہوا۔ 1889ء سے 1928ء تک برلن یونیورسٹی میں طبعیات کی تعلیم دی۔ 1930ء سے 1935ء تک قیصر ولیم انجمن ترقی سائنس کا صدر رہا۔ نظریۂ مقدار کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ شعاع کاری کے بارے میں بھی ایک اصول وضع کیا جو اس کے نام کی نسبت سے مشہور ہے۔ 1918ء میں نظریۂ مقدار وضع کرنے کے صلے میں نوبل پرائز ملا۔