پاروتی
وکیپیڈیا سے
ہندی دیومالا کی ایک دیوی جو شو جی کی شکتی کی نسوانی مظہر ۔ ان کی استری اور مہاوت (مہالہ) کی بیٹی ہے۔ اس کے متعدد وصفی اسما ہیں۔ اُما ، (شفیق) گوری (روشن) پھیروی(ڈارونی) امسیکا (پیدا کرنے والی) ، ستی (معیاری بیوی) کالی اور درگا (ناقابل رسائی) بنگال میں درگا اور کالی کی حیثیت سے اس کی پرستش کی جاتی ہے۔ درگاپوجا بنگالیوں کا سب سے بڑا تیوہار ہے ، دوسرے مقامات پر اسے دسہرہ کہتے ہیں۔ کالی بنگالیوں کے نزدیک قربانی کی دیوی ہے۔ اور اس کی پرستش اور پوجا اسی حیثیت میں کی جاتی ہے۔