Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
جماعت بندی - وکیپیڈیا

جماعت بندی

وکیپیڈیا سے

تذکرہ المرکبہ
علمی جماعت بندی (scientific classification) جسکو حیاتیاتی جماعت بندی بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا شعبہ علم ہے کہ جسمیں حیاتیاتداں ، جانداروں (ناپید و پید) کی درجہ بندی اور زمرہ جاتی ترتیب طے کرتے ہیں۔ جنہوں نے انگریزی یا اردو میں حیوانیات و نباتیات کے مضامین اور بطور خاص جانداروں کی جماعت بندیوں پر نظر ڈالی ہو انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگا کہ جماعت بندی کا طریقہ کار انگریزی میں بھی اتنا مشکل (یونانی کے الفاظ کے مرکبات کے ساتھ) اور ارتقائی پسمنظر رکھتا ہے کہ عام شخص کے لیۓ تو وہ بالکل ہی ایک سمجھ نہ آنے والی عبارت بن کر رہ جاتا ہے۔ اور پھر مزہ تو اس وقت آتا ہے کہ جب ان ٹیڑھے ٹیڑھے انگریزی یونانی کے الفاظ کو اردو میں لکھا جاتا ہے، پھر ہوتا یوں ہے کہ ایک تو وہ لفظ انگریزی میں ہی اتنا مشکل تھا کہ اسکا مطلب تو کیا درست ادائیگی بھی ٹیڑھی کھیر سے کم نہ تھی اور اردونائیزیشن کرنے پر تو یوں محسوس ہوتا ہےکہ گویا کسی چیونٹی کو سیاہی میں ڈبو کر کاغذ پر چھوڑدیا گیا ہو اور پھر کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ اس لفظ کو سر کی طرف سے پڑھا جاۓ یا دم کی۔

جانداروں (حیوانات و نباتات) کو جن درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے وہ یوں ہیں کہ: میدان ، مملکہ ، شعبہ ، جماعت ، ذیلی جماعت ، طبقہ ، خاندان ، جنس اور پھر نوع۔ یہ تو کل نو الفاظ ہوۓ اور انکو تو سمجھا جاسکتا ہے مگر ان میں آنے والے لاتعداد حیوانات اور پودے! کتنوں کی درجہ بندی کو سمجھ سکتا ہے ایک انسانی ذہن؟ کیا انہیں انگریزی ہی میں لکھ دیا جاۓ ؟ کیا اس طرح انگریزی میں لکھنے سے انکا مفہوم سمجھ میں آجاۓ گا ؟ ان تمام سوالات کا حل اور اس شجرحیات کے پیچ در پیچ بل کھاتے اژدھا پر قابو پانا عام اور رائج طریقہ سے ناممکن ہی نہیں ، فضول اور نقصان دہ بھی ہے۔ اس کے لیۓ کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا پڑے گا کہ سانپ بھی مر جاۓ اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔

بس اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوۓ اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی کے ٹیڑھے ٹیڑھے ناموں کو جوں کا توں لکھ دینے کے بجاۓ باقاعدہ اصول اور ضوابط کی بنیادوں پر اردو کے نام بناکر استعمال کیۓ گۓ ہیں۔ گو یہ نام شائد پیچیدہ تو محسوس ہوں مگر اسکے باوجود یہ اتنے پیچیدہ نہیں ہونگے جتنے انگریزی کے نام اردو ابجد میں لکھنے سے ہوجاتے ہیں۔ اور پھر یہ کہ چونکہ ان ناموں کو اپنانے کے اصول اور ضوابط بھی اس صفحہ پر درج کیۓ گۓ ہیں تاکہ کسی دقت کی صورت میں ان کی جانب رجوع کیا جاسکے۔

[ترمیم کریں] درجات اور انکا اسم حفظی

اوپر بیان کردہ عبارت میں جو 9 عدد نام درجات کے مندرج ہیں وہ ایک مکمل ترین فہرست ہے ۔ عموما کسی بھی جاندار (جانور یا پودے) کے ذکر کے ساتھ جن درجات کو لازمی ذکر کیا جاتا ہے وہ پالائی سے زیریں درجہ کی جانب یہ ہیں

مملکہ ، شعبہ ، جماعت ، طبقہ ، خاندان ، جنس ، نوع
اور ان درجات کے ناموں کو نسبتاً آسانی سے حافطہ میں محفوظ کرنے کے لیۓ ہر درجہ کے نام کا پہلا لفظ لے کر ایک مختصر اسم حفظی (mnemonic) بھی اختیار کیا جاسکتا ہے جو کہ مشجط خجـَن ہے۔ اسم حفظی تو اسکے علاوہ کوئی اور بھی بنایا جاسکتا ہے۔

[ترمیم کریں] نام دینا اور پہچاننا

  • سب سے پہلے تو ہر جاندار کی ابتداء کا نام دیا جائگا جو کہ قابل فہم اور آسان ہو (اگر پہلے سے رائج لفظ دستیاب ہوا تواسی کا انتخاب کیا جائیگا)
  • پھر اس نام کی درجہ بہ درجہ اترنے کی نوعیت کے لحاظ سے اس میں لاحقوں کا اضافہ کردیا جاۓ گا (جس طرح انگریزی میں کیا جاتا ہے، اور نیچے جدول میں درج کیا گیا ہے)
  • اسطرح لاحقوں کے اضافوں سے الفاظ بعض اوقات بالکل نئی (شائد کسی حد تک عجیب) صورت بھی اختیار کرسکتے ہیں ، لیکن وہ اتنے عجیب ہرگز نہیں ہوسکتے کہ جتنے انگریزی کے اختیار کرنے پر ہوجائیں گے ، لہذا اس نوبت کے آنے پر کوئی متبادل تلاش کیا جاسکتا ہے یا پھر لاحقوں میں ترمیم کا سوچا جاسکتا ہے۔
  • گو کہ ابھی یہ اضافے مشکل اور پیچیدہ لگ رہے ہیں ، لیکن یہ بھی قابل غور بات ہے کہ جب انگریزی میں بھی یہ اضافے ہوتے ہیں تو عام آدمی تو کیا حیاتیات کے عام طالب علموں (ان سے الگ کہ جو انتہائی ذھین ترین طالب علم ہوں یا جنکی تعلیم اعلی انگریزی اداروں میں ہوئی ہو یا کہ جنکے قریب انکو بتانے اور سمجھانے والے قابل افراد میسر ہوں) کے لیۓ بھی سمجھنا ممکن نہیں ہوتیں ۔ اگر انکو اردو کے اضافوں کے ساتھ بتایا جائیگا تو پیچیدہ یا عجیب ہونے کے باوجود انکے سمجھنے کے امکانات انگریزی کے اضافوں کے ساتھ بتاۓ جانے والے اضافوں کی نسبت یقننا کہیں زیادہ اور دیرپا ذھن نشیں ہوں گے۔


درجہ (Rank) نباتات (Plants) طَحالِب (Algae) فُطریات (Fungi) حیوانات (Animal) اولانیات (Protista)
  • حیوانیات = قسمہ (Phylum)
  • نباتیات = شعبہ (Division)
-تات (-phyta) -قط (-mycota) -یا (-a)
ذیلی قسمیہ/ذیلی شعبہ

Subdivision/Subphylum

-تاتیہ (-phytina) -قطہ (-mycotina)
جماعت (Class) -یتی (-opsida) -یبی (-phyceae) -قطر (-mycetes)
ذیلی جماعت (Subclass) -یتیہ (-idae) -یبیہ (-phycidae) -قطریہ (-mycetidae) -تیہ
فوقی طبقہ (Superorder) -فط (-anae) -فطق
طبقہ (Order) -طب (-ales) -طبق
ذیلی طبقہ (Suborder) -طبی (-ineae) -طبقی
زیریں طبقہ (Infraorder) -طبیہ (-aria) -طبقیہ
فوقی خاندان (Superfamily) -فان (-acea) -(oidea) -خان
خاندان (Family) -آن (-aceae) (-idae) -خن
ذیلی خاندان (Subfamily) -آنہ (-oideae) (-inae) -خنہ
قبیلہ (Tribe) -یل (-eae) (-ini) حیل
ذیلی قبیلہ (Subtribe) -یلی (-inae) (-ina) حیلی
Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com