Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
بنو امیہ - وکیپیڈیا

بنو امیہ

وکیپیڈیا سے

بنو ہاشم کی طرح بنو امیہ بھی قریش کا یک ممتاز اور دولت مند قبیلہ تھا۔ جس کاسردار امیہ عبدالشمس کا بیٹا تھا۔ بنی ہاشم اور بنی امیہ میں مدت تک تولیت کعبہ کی سرداری کے سلسلے میں تنازعہ رہا۔ آخر بااثر لوگوں کی مداخلت سے ان دونوں میں انتظامی مامور تقسیم کردیے گئے ۔ قریش کی سپہ سالاری بنو امیہ کے سپرد ہوئی۔ امیہ کا پوتا ابوسفیان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمعصر تھا۔ مسلمانوں اور قریش مکہ میں جو لڑائیاں ہوئیں ان میں قریش کا سپہ سالار ابوسفیان ہی تھا جو فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوا اوراس کے بیٹے حضرت امیر معاویہ کاتب وحی مقرر ہوئے۔

خلفائے راشدین کے زمانے میں بنو امیہ نے بڑے کارنامے سرانجام دیے۔ حضرت عمر کے عہد خلافت میں یزید بن ابوسفیان کو دمشق کا عامل مقرر کیا گیااور ان کی وفات کے بعد امیر معاویہ ان کے جانشین مقرر ہوئے۔ حضرت عثمان کی شہادت کے بعد 35ھ میں حضرت معاویہ نے قصاص عثمان کے لیے آواز اُٹھائی اور مرکزی حکومت سے خود مختار ہوگئے۔ جنگ صفین کے بعد مسلم ریاست دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ آدھی خلافت جو کہ حضرت علی کے پاس رہی اور آدھی ملوکیت یا بادشاہت جو کہ حضرت امیر معاویہ کے ہاتھ میں رہی۔ حضرت علی کی وفات کے بعد حضرت حسن خود حکومت سے دست بردار ہوئے اس طرح امیر معاویہ مکمل اسلامی ریاست کے بادشاہ بن گئے۔

حضرت امیر معاویہ کے خاندان میں 40ھ تا 64ھ حکومت رہی۔ اس کے بعد بنی امیہ کی سربراہی مروان کے حصے میں آئی۔ 65ھ سے 132ھ تک بنی امیہ میں گیارہ خلیفہ گزرے ۔ان کا دارلحکومت دمشق تھا۔

بنو امیہ کی حکومت
بنو امیہ کی حکومت

بنی امیہ کا دور حکومت فتوحات کے لیے مشہور ہے۔ مشہور اسلامی فاتح عقبہ بن نافع ، موسیٰ بن نصیر ، طارق بن زیاد ، قتیبہ بن مسلم اور محمد بن قاسم اسی دور میں گزرے اور اسلامی حدود مشرق میں سندھ اور ملتان سےلے کر مغرب میں اندلس تک اور شمال میں ترکستان سے لے کر جنوب میں جزیرۃ العرب تک پھیل گئیں۔ 132ھ میں بنو عباس کے قائد ابوالعباس نےاپنی خلافت کا اعلان کر دیا۔ مروان ثانی ایک لاکھ بیس ہزار فوج لے کر مقابلے پر آیا۔ دریائے نہ اب کے کنارے فریقین میں جنگ ہوئی جس میں مروان کو شکست ہوئی ۔ مروان شکست کھا کر مصر کی طرف بھاگا۔ عباسی فوجوں نے اس کا تعاقب کیا اور حیرہ کے مقام پر اس کو قتل کر دیاگیا۔

مروان کے قتل کے بعد بنو عباس نے چن چن کر امویوں کو قتل کیا اور مردوں کی قبروں کو اکھاڑ کر لاشوں کی بے حرمتی کی۔ صرف ایک اموی شہزادہ عبدالرحمن الداخل بچ کر اندلس جاپہنچا اوروہاں اس نے اموی حکومت کی بنیاد رکھی۔ سپین میں امویوں کی حکومت 138ھ سے 428ھ تک قائم رہی ۔ ان میں جوبیس سلاطین گزرے جن میں بعض بڑے جلیل القدر حکمران تھے۔ اور ان کے عہد حکومت میں ہسپانیہ تہذیب و تمدن کی انتہائی بلندیوں پر جا پہنچا۔ قرطبہ اور دمشق کی رفیع الشان مساجد اور عمارات آج بھی امویوں کے شاہانہ عروج و کمال کی یاد دلاتی ہیں۔


[ترمیم کریں] متعلقہ مضامین

فہرست اموی خلفاء

عبدالرحمن الداخل

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com