Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
سلطنت عثمانیہ - وکیپیڈیا

سلطنت عثمانیہ

وکیپیڈیا سے

سلطنت عثمانیہ کی تاریخ
ادوار:
عروج (1299–1453)
توسیع (1453–1683)
جمود (1683–1827)
تنزلی (1828–1908)
خاتمہ (1908–1922)
مزید دیکھئے:

سلطنت عثمانیہ یا دولت عالیہ عثمانیہ 1299ء سے 29 اکتوبر 1923ء تک قائم وہ عظیم سلطنت تھی جسے مغرب میں ترک سلطنت کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

اپنے زمانہ عروج پر یہ سلطنت تین براعظموں پر محیط تھی جس میں جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ شامل تھے جن کے اکثر علاقوں پر اس کا قبضہ 19ویں صدی کے اواخر اور 20 ویں صدی کے اوائل تک برقرار رہا۔ مغرب میں جبل الطارق سے لےکر مشرق میں بحیرہ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے لے کر یوکرین کے دارالحکومت کیف اور جنوب میں سوڈان اور یمن تک پھیلے 39 ممالک (ترک قبرص ملاکر 40) تاریخ میں سلطنت عثمانیہ کا حصہ رہے ہیں۔ بحیرہ روم کے ساحلوں کے ساتھ قائم اس آخری عظیم سلطنت کا دارالحکومت قسطنطنیہ (موجودہ استنبول) تھا۔

سلطنت عثمانیہ اپنے عروج پر
سلطنت عثمانیہ اپنے عروج پر

16ویں اور 17ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ بام عروج پر پہنچی جس دوران اس نے دو مرتبہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کا محاصرہ کیا اور اسپین اور اٹلی کے ساحلوں پر فتوحات بھی حاصل کیں۔ عثمانیوں کا بحیرہ روم کے بیشتر حصے پر اثر ورسوخ تھا جبکہ بحیرہ اسود، بحیرہ قلزم اور خلیج فارس کے علاوہ بحر ہند کے چند علاقوں پر اس کی مکمل بالادستی تھی۔ عثمانی بحریہ کے جہاز مغرب میں جزائر برطانیہ، جزائر فارو اور آئس لینڈ اور مشرق میں بھارت، انڈونیشیا اور ملائیشیا تک سفر کرتے دیکھے گئے۔


سلطنت عثمانیہ کے 7ویں فرمانروا محمد ثانی نے 1453ء میں قسطنطنیہ فتح کرکے بازنطینی سلطنت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیا اور تاریخ میں فاتح کے نام سے مشہور ہوئے۔

سلطنت عثمانیہ کو فتح قسطنطنیہ کے ذریعے بازنطینی سلطنت کا خاتمہ کرنے، خلافت حاصل کرنے اور وسط یورپ تک فتوحات حاصل کرنے کے اعزازات حاصل ہیں۔

20 ویں صدی کے آغاز تک کئی علاقے کھونے کے بعد زوال کی جانب گامزن سلطنت عثمانیہ کا پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد خاتمہ کردیا گیا۔ عثمانی افواج نے جنگ عظیم اول کے آغاز میں جنگ گیلی پولی اور محاصرہ کوت میں اہم فتوحات حاصل کیں اور جنگ کے ابتدائی دو سالوں میں معاشی مسائل اور وسائل کی کمی کے باوجود سلطنت کو عظیم نقصان نہیں اٹھانا پڑا لیکن 1916ء میں عربوں کی بغاوت نے عثمانیوں کے لئے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔ عثمانی سلطنت نے 30اکتوبر 1918ء کو معاہدہ موڈروس کے تحت مشرق وسطی میں ہتھیار ڈال دیئے (جنگ کے اختتام تک یمن اور آذربائیجان کے علاقے سلطنت کے قبضے میں رہے) ۔ پہلی جنگ عظیم کے فاتحین نے ترک بندرگاہوں پر قبضے کے لئے اپنے بحری جہاز روانہ کئے جبکہ عثمانی افواج باقاعدہ طور پر معطل کردی گئی تھیں۔

سلطان محمد فاتح
سلطان محمد فاتح

ترک قوم پرستوں کے عروج کے ساتھ ہی عثمانی سلطنت کو ختم کردیا گیا جس کے بعد قوم پرستوں نے غیرملکی افواج کے اخراج کے لئے جنگ آزادی کا آغاز کیا جس کے بطن سے جدید جمہوریہ ترکی نے جنم لیا۔ سلطان اور ان کے اہل خانہ کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدر کردیا گیا۔ 50 سال بعد 1974ء میں ترکی کی قومی اسمبلی نے سابق عثمانی بادشاہوں کی اولاد کو ترک شہریت حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔ اس وقت حرم عثمانی کے سربراہ ارطغرل عثمان پنجم ہیں جو 2004ء میں ترکی واپس آئے تھے۔


[ترمیم کریں] عثمانی دارالحکومت

سغوط 1299ء تا 1326ء

بروصہ 1326ء تا 1365ء

ادرنہ 1365ء تا 1453ء

قسطنطنیہ (استنبول) (1453ء تا 1922ء)

رقبہ بوقت عروج 1595ء : 19.9 ملین اسکوائر کلومیٹر

جامعہ سلیمیہ ادرنہ
جامعہ سلیمیہ ادرنہ

[ترمیم کریں] سلاطین عثمانی

طلوع سلطنت 1299ء تا 1453ء

عثمان اول
عثمان اول

عثمان اول

اورحان غازی

مراد اول

بایزید اول یلدرم

محمد اول

مراد ثانی

محمد ثانی فاتح


توسیع سلطنت 1453ء تا 1683ء

سلیمان اول قانونی
سلیمان اول قانونی

بایزید ثانی

سلیم اول

سلیمان اول قانونی

سلیم ثانی

مراد سوم

محمد سوم

احمد اول

مصطفی اول

عثمان ثانی

مراد چہارم


جمود 1683ء تا 1827ء

سلطان عبدالحمید ثانی
سلطان عبدالحمید ثانی

ابراہیم اول

محمد چہارم

سلیمان ثانی

احمد ثانی

مصطفی ثانی

احمد سوم

محمود اول

عثمان سوم

مصطفی سوم

سلیم سوم

مصطفی چہارم

محمود ثانی


زوال سلطنت 1828ء تا 1908ء

محمد ششم
محمد ششم

عبدالمجید اول

عبدالعزیز

مراد پنجم

عبدالحمید ثانی

محمد پنجم

خاتمہ 1908ء تا 1923ء

محمد ششم

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com