Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
حیوان المہیب - وکیپیڈیا

حیوان المہیب

وکیپیڈیا سے

سینکینبرگ عجائب گھر (Senckenberg Museum) میں ایک حیوان المہیب ؛ ٹیرانوساوروس ریکس (Tyrannosaurus rex)
سینکینبرگ عجائب گھر (Senckenberg Museum) میں ایک حیوان المہیب ؛ ٹیرانوساوروس ریکس (Tyrannosaurus rex)

حیوان المہیب ، دراصل قبل ازتاریخ نمودار و ناپید ہوجانے والے جاندار ہیں جنکو انگریزی میں ڈائنوسار (Dinosaur) کہا جاتا ہے۔

اردو میں اسکی جمع، حیوانات المہیب کی جاتی ہے
مـخـتلف زبانوں میں حیوان المہیب کا لفظ اور اسکی ماخوذیت
  • اردو --- حیوان المہیب : یہ لفظ حیوان بمعنی جانور اور مہیب بمعنی قوی اور وجیہ سے مرکب ہے
  • انگریزی --- Dinosaur : یہ لفظ یونانی deinos بمعنی terrible اور sauros بمعنی lizard سے مرکب ہے
  • جاپانی --- 恐竜 (کیوریو / Kyoryu) : یہ لفظ Kyo بمعنی terrible اور ryu بمعنی dragon سے مرکب ہے

اوپر کے بیان میں قابل غور بات یہ ہے کہ انگریزی اور جاپانی سمیت دیگر زبانوں میں لفظ terrible اس جاندار کے نام کا حصہ تو ہے مگر اس لفظ کا یہاں اصل مفہوم دہشت و وحشت نہیں بلکہ عظیم و قوی ہے ، گویا ان زبانوں میں اس جاندار کے نام کی اصل الکلمہ مبالغہ آمیز ہے۔ اسکے برعکس اردو زبان میں اس جاندار کا نام ---- حیوان المہیب ---- اس قسم کے مبالغے اور خامی سے پاک ہے

فہرست

[ترمیم کریں] زمانہ

حیوان المہیب جانوروں کے زمانے کی ابتداء 20 تا 23 کروڑ (23 کے بعد 7 صفر) سال قبل ہو کر 6 کروڑ 50 لاکھ سال قبل ختم ہو جاتی ہے گویا لگ بھگ 16 کروڑ سال تک یہ جاندار خاک ارض (terrestrial) پر چلتے پھرتے رہے۔ آج کرہءارض پر اڑتے پرندے ، حیوان المہیب کی ایک قسم تھیروپوڈ (theropod) کی اولاد سمجھے جاتے ہیں۔

[ترمیم کریں] قبل از حیوانات المہیب

عمر کائنات کا تخمینہ تیرہ ارب ستر کروڑ سال اور عمرارض کا چارارب پچاس کروڑ سال (45 کے بعد 8 صفر) لگایاگیا ہے اور اس پیدائش زمیں کے ایک ارب سال بعد یعنی تین ارب پچاس کروڑ سال قبل (انسانی تخمینوں کے مطابق) اللہ تعالی نے اس پر زندگی کو پیدا کیا۔ یہ ابتدائی زندگی یک خلوی تھی جسکو کثیرخلوی ہونے میں مزید دو ارب سال لگے۔ یہ تمام حیات پانی میں ہوئی اور پھر تقریبا 47 کروڑ سال قبل تک زندگی مچھلی وغیرہ سے ملتے جلتے جانداروں جیسی رہی۔ اسکے بعد خشکی پر بھی حشرات نما زندگی دیکھی جانے لگی۔ جو خاک ارض پر مختلف ادوار طے کرتی ہوئی کوئی 20 کروڑ سال قبل، حیوانات المہیب تک پہنچی ۔۔۔۔۔ اس موضوع پر تفصیلی مضمون کے لیۓ دیکھیۓ زندگی کی ابتداء (origin of life)

[ترمیم کریں] تاریخ دریافت

حیوانات المہیب کے بارے میں مختلف اقسام کی کہانیاں اور معلومات دنیا کے مختلف حصوں میں شائد ہزار برسوں سے ملتی چلی آرہی ہیں ؛ مثلا خیال ہے کہ چین میں پایا جانے والا مشہور تصور عفریت جو کہ ایک اژدھا کی صورت رکھتا ہے، اور اسی طرح یورپ کا وہ تصور کہ جسکے مطالق طوفان نوح میں یا شائد اس سے بھی پہلے کسی طوفان عظیم میں ڈوب کر ناپید ہوجانے والے دیوہیکل جاندار ، حیوان المہیب ہی کی ذات سے نکلنے والی حققتیں ہوسکتی ہیں جو کہ برس ہا برس گذرے پر افسانوی داستانیں بن گئیں (طوفان عظیم اور / یا طوفان نوح کے بارے میں خاصہ ابہام پایاجاتا ہے جو کہ ویکیپیڈیا میں اپنے اپنے مقامات پر درج ہے)

حیوان المہیب کی پہلی نوع جو کہ 1822 میں گیڈون مانٹیل (Gideon Mantell) نے دریافت کی اسکو موجودہ دور میں پاۓ جانے والی بڑی چھپکلی کی ایک قسم اگوانے سے مماثلت کی وجہ سے اگوانوڈون (Iguanodon) کا نام دیا گیا۔

[ترمیم کریں] جسامت

چونکہ ناپید ہوجانے والے حیوانات میں سے انتہائی کم ہی ایسے ہوتے ہیں جو کہ سنگوارہ (fossil) میں تبدیل ہوتے ہیں اور ان میں سے بھی کثیر حصہ ابھی تک کرہءارض کی گہرائیوں میں دفن ہے لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ سب سے چھوٹا اور سب سے بڑا حیوان المہیب جسامت میں کون سا تھا اور اسکی جسامت کیا تھی۔ چھوٹے ترین ساؤروپوڈ بھی اپنے گرد موجود محل ہست وبود میں کسی بھی جانور سے بڑے ہوا کرتے تھے۔ فیل کبیر (mammoth) جو کہ زمانہ گزشتہ میں ناپیدشدہ ایک عظیم الجسامت ہاتھی تھا وہ بھی ان ساؤروپوڈوں کے سامنے بونے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دور حاضر کے چند ہی جاندار شاید فیل کبیر کی جسامت کو پہنچ سکیں (مثلا، حوت نیلگوں --- blue whale) جو کہ وزن میں 190000 کلوگرام اور طوالت میں ساڑھے 33 میٹر تک جاسکتی ہے۔

لیکن تمام حیوان المہیب ساؤروپوڈ کی طرح عظیم جسامت کے بھی نہیں تھے ، انمیں کچھ چھوٹی جسامت والے تھے ۔ ایک ماہر حفریات ، Bill Erickson کے مطابق ایک اوسط درجے کے حیوان المہیب کا وزن 500 تا 5000 کلوگرام تک پایا جاتا تھا۔ یہ بات کہی جاسکتی ہے

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com