Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
نفیس فونٹ - وکیپیڈیا

نفیس فونٹ

وکیپیڈیا سے

نفیس فونٹ (خط)

شائع کردہ

مرکزِ تحقیقاتِ اردو

ویب سائٹ

www.crulp.org

خط (فونٹ)

لاسنس

نفیس نستعلیق

صارف وقف لاسنس

نفیس نسخ

صارف وقف لاسنس

نفیس پاکستانی نسخ

صارف وقف لاسنس

نفیس ویب نسخ

آزاد مصدر، صارف وقف لاسنس

نفیس ویب نسخ

آزاد مصدر، جنرل پبلک لاسنس
اعلان GNU/GPL

فہرست

[ترمیم کریں] نفیس خط (فونٹ)

نفیس فونٹ اردو کے فونٹ ہیں جو "مرکزِ تحقیقاتِ اردو" نے شائع کیے ہیں۔ نفیس خاندان میں "نفیس نستعلیق" اور تین نسخ فونٹ شامل ہیں۔ نسخ فونٹ میں ذیل کے فونٹ ہیں:
نفیس نسخ (Nafees Naskh)
نفیس پاکستانی نسخ (Nafees Pakistani Naskh)
نفیس ویب نسخ (Nafees Web Naskh)
یہ فونٹ سعید جمیل الرحمان، جو سعید نفیس شاہ اور سعید انیس الحسن کے شاگرد ہیں، کی خطاطی پر بنائے گئے ہیں۔ "مرکز تحقیقات اردو" لاہور میں واقع "قومی یونیورسٹی برائے کمپیوٹنگ و امرجنگ سائینسز" سے منسلک ہے۔ مرکز کے سربراہ اور روح و رواں ڈاکڑ سرمد حسین ہیں۔ یہ فونٹ ان کے زیرِ نگرانی بہت سے لوگوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ یہ فونٹ یکضابتہ (یونیکوڈ) پر بنائے گئے ہیں۔

[ترمیم کریں] نفیس نستعلیق

یہ غالباً اردو کا پہلا نستعلیق فونٹ ہے جو یکضابطہ (یونیکوڈ) پر بنایا گیا ہے۔

[ترمیم کریں] نفیس نسخ

یہ OTF فونٹ ۵۰۰ گلیف glyphs اور ۱۰ لیگیچر ligatures پر مشتمل ہے۔ اعراب اس میں لکھے جا سکتے ہیں۔ اس میں نستعلیق کی خوبیاں ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس میں عمودی جانب حرکت زیادہ ہے۔

[ترمیم کریں] نفیس پاکستانی نسخ

اس فونٹ کا مقصد اردو کے علاوہ پاکستان کی علاقائی زبانوں (سندھی، بلوچی، پشتو، وغیرہ) کو سہارا دینا ہے۔ اس میں ۷۵۰ گلف ہیں بشمول ۱۰ لیگیچر کے۔


[ترمیم کریں] نفیس ویب نسخ

یہ سبک رفتار OTF فونٹ ویب پر استعمال کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس لیے غالباً نفیس خاندان کا سب سے اہم فونٹ سمجھا جا سکتا ہے۔ اس خط میں عمودی حرکت نسبتاً کم ہے۔ اس میں ۳۳۰ گلِف ہیں، بشمول ۱۰ لگیچر کے۔ اعراب کو مکمل سہارا دیتا ہے۔ مختلف آپریٹنگ نظام پر کامیابی سے استعمال ہو چکا ہے۔ یہ فونٹ آزاد مصدر ہے۔ اس کا لاسنس اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ اس میں ردّوبدل کر کے مختلف نام سے شائع کر سکتے ہو۔ علاوہ ازیں یہ فونٹ جنرل پبلک لاسنس (GPL) کے تحت بھی اجراء کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ GNU/GPL سافٹوئیر کے ساتھ تقسیم کیا جا سکتا ہے۔


"نفیس ویب نسخ" فونٹ، ۸ سے ۲۴ سائیز

لینکس qt3.3.3/KDE 3.3

م‌س ونڈوز XP (ر)

Image:nwn_font.png

Image:nwn_font_xp.png

[ترمیم کریں] تنقید

  • بدقسمتی سے اس وقت تک موجود تمام تر خط جو اس خاندان میں شامل ہیں ان میں کوئی بھی اردو کی خوشخطی اور نفیس روح کا ترجمان نہیں۔ ان کو صرف اسی محاورے کے اصول پر استمعال کیا جاسکتا ہے کہ "کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے"۔ اس بدخطی کے علاوہ بھی ان میں بے شمار خامیاں ہیں جنکی ایک فہرست تیاری کے عمل میں ہے، مگر فی الحال چند ایک کا ذکر ذیل میں درج کیا جارہا ہے
  • کچھ ماہرین کی نظر میں ان فونٹ کی hinting نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے یہ چھوٹے سائیز میں اچھا دکھائی نہیں دیتے۔
  • اعتراض کیا جاتا ہے کہ نفیس فونٹ میں عربی کے کچھ حروف شامل نہیں، جس کی وجہ سے اگر لکھتے ہوئے عربی کا اقتباس دینا ہو تو دشواری ہوتی ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اردو کے فونٹ ہیں۔ عربی کے حروف شامل ہونے سے نوآموز اردو میں عربی کے یکرمز (unicode) حروف ڈالنا شروع کر دیں گے اور غلطی کا احساس بھی نہیں ہو گا۔
    • لیکن صرف اس وجہ سے عربی اعراب کی اور کھڑا زبر ، دو نقطہ ہ اور دو نقطہ ی وغیرہ جیسے بنیادی عربی ابجد کی سہولت نا شامل کرنا بڑا غیر منطقی عمل ہے جسکی کسی بھی طرح قبولیت نہیں کی جاسکتی۔
  • اردو عبارت میں عربی الفاظ کے استعمال کی صورت میں درمیانِ عبارت آنے والے اعراب کی وجہ سے حروف کی حالت (ابتدائی و درمیانی وغیرہ) بگڑنے کی وجہ سے الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ یہ پریشانی اتنے اچھے خط کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے کہ اردو میں موجود اسلامی مواد کو اس خط میں ڈھالنا ممکن نہیں رہتا۔
  • سب سے بڑی تنقید تو یہ ہے کہ اس فونٹ میں کسی بھی قسم کی شمارندی (کمپیوٹر سے مطالق) اور خوش نویسی خصوصیات نہیں ہیں۔ چینی اور جاپانی جیسے مشکل فونٹ کسی طرح بھی انگریزی سے کم نہیں ، انکو جسقدر بھی چھوٹا لکھـ دیا جاۓ کوئی بھی نظری عیب پیدا نہیں ہوتا ۔ جبکہ اردو اتنی سادہ زبان ہونے کے باوجود اپنے کوئی ایسے معیاری فونٹ نہیں رکھتی کہ جسکا جاپانی یا انگریزی سے موازنہ کیا جاسکے ۔
  • ایک اور خامی جو کہ صرف اسی فونٹ میں نہیں بلکہ اردو کے موجودہ تمام فونٹس میں ہے وہ یہ کہ جب ایک ہی سطر میں انگریزی کے ساتھ لکھا جاتا ہے تو اردو فونٹ کی وجہ سے سطر کی اونچائی بلاوجہ بڑھ جاتی ہے ، یعنی اسکی وجہ سے سطر کے اوپر اور نیچے غیرضروری اسپیس آجاتا ہے۔ بادی النظر افراد کے لیۓ شاید یہ کوئی خامی یا مسلہء نہ ہو مگر دقیق النظر افراد کے لیۓ یہ ایک نہایت مضطرب کرنے والا منظر ہوتا ہے۔
  • اردو کے واحد فونٹ جو کہ ہر طرح کے شمارندی (کمپیوٹر سے مطالق) عیوب سے پاک ہیں وہ صرف وہی ہیں جو کہ مائکروسوفٹ نے ونڈوز کے ساتھ مہیا کیۓ ہیں (ایریئل ، ٹائمزنیورومن اور تاہوما وغیرہ) ۔ مگر مسئلہ انکی خوش نویسی کا ہے۔ مائکروسوفت کے تمام فونٹ گو کہ بدخطی کی انتہاء پر پہنچے ہوۓ ہیں انتہائی بھدے ہونے کے باوجود ان میں شمارندی یا کمپیوٹریت کے لحاظ سے کوئی خامی نہیں ہے اور ان تمام فونٹ کو بیک وقت اردو کے ساتھ ، عربی ، فارسی ہی نہیں دنیا کی پیچیدہ ترین جاپانی اور چینی زبانوں سمیت ہر زبان لکھنے کے لیۓ بلا کسی فنی دشواری کے پریقین طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

[ترمیم کریں] اور دیکھو

[ترمیم کریں] بیرونی ربط

  • کچھ ویب سائٹ جو پہلے انتخاب میں نفیس فونٹ تجویز کرتی ہیں:
Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com