قرطبہ
وکیپیڈیا سے
قرطبہ (Cordoba) ہسپانیہ یا سپین کے صوبہ قرطبہ کا صدر مقام ہے۔ اسلامی تہذیب و تمدن کا بڑا مرکز جو عروس البلاد کہلاتا ہے جسکا مطلب ہے شہروں کی دلہن۔ آٹھویں صدی میں یہاں عظیم الشان مسجد تعمیر کی گئی جس کے بارے میں علامہ اقبال نے مشہور نظم کہی:
اے حرم قرطبہ! عشق سے تیرا وجود
عشق سراپا دوام جس میں نہیں رفت بود
رنگ ہو یا خشت و سنگ ہو یا حرف و صورت
معجزئہ فن کی ہے خونِ جگر سے نمود
1238 ء میں اس مسجد کو گرجا میں بدل دیا گیا۔