Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
جزائر نخیل - وکیپیڈیا

جزائر نخیل

وکیپیڈیا سے

جزائر نخیل Palm Islands دنیا کے تین سب سے بڑے مصنوعی جزیرے ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات کا تعمیراتی ادارہ نخیل پراپرٹیز دبئی میں تیار کررہا ہے۔ یہ تینوں جزیرے کھجور کے درخت اور ہلال کی شکل کے ہیں جہاں رہائشی عمارات اور ہوٹل تعمیر کئے جارہے ہیں۔

جزائر نخیل کا ڈیزائن
جزائر نخیل کا ڈیزائن

ان جزائر کی تعمیر کا مقصد دبئی میں سیاحت کو فروغ دینا ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں تیل کے سب سے کم ذخائر دبئی میں ہیں اور خدشہ ہے کہ 21 ویں صدی کی دوسری دہائی میں یہ ذخائر بھی ختم ہوجائیں گے۔

ان جزائر میں سے دو النخیل، جمیرہ اور النخیل، دیرہ ہالینڈ کی کمپنی وان اورڈ تیار کررہی ہے جبکہ النخیل، جبل علی جین ڈی نول تیارکررہی ہے۔


فہرست

[ترمیم کریں] تعمیر

جزائر نخیل تکنیکی طور پر مصنوعی جزیرہ نما ہوں گے جنہیں خلیج فارس کی تہ سے نکالی گئی مٹی سے بنایا جارہا ہے۔ یہ مٹی مخصوص جہازوں کے ذریعے خلیج کی تہہ سے نکالی گئی اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کی مدد سے اسے جزائر کی تعمیر کے لئے استعمال کیا گیا۔ اس عمل کو Raindbowing کا نام دیا گیا۔ ہر جزیرے کے بیرونی دائرے میں موجود ہلال کے گرد پتھر کی دیوار تعمیر کی گئی ہے تاکہ جزائر سمندری آفات سےمحفوظ رہ سکیں۔ بیرونی ہلال میں دو جگہ پر اضافی نہریں رکھی گئی ہیں تاکہ جزیرے پر موجود پانی تبدیل ہوتا رہے۔


[ترمیم کریں] النخیل، جمیرہ

زیرتعمیر النخیل، جمیرہ کا خلاء سے منظر
زیرتعمیر النخیل، جمیرہ کا خلاء سے منظر

النخیل، جمیرہ کی تعمیر کا آغاز جون 2001ء میں ہوا اور امید تھی کہ یہ 2006ء مکمل ہوجائے گا لیکن ڈیزائن میں حالیہ تبدیلی کے باعث اس کی تعمیر دسمبر 2007ء تک مکمل ہوگی۔ اس جزیرے پر تین 5 ستارہ ہوٹلوںکی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ اس جزیرے پر پرآسائش رہائشی مکانات بھی زیر تعمیر ہیں۔ 2004ء میں جب ان مکانات کو فروخت کے لئے پیش کیا گیا تو محض تین دن میں تمام گھر فروخت ہوگئے۔ انگلینڈ کےمشہور زمانہ فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم بھی جزیرے کے ایک مکان کے مالک ہیں۔


[ترمیم کریں] النخیل، جبل علی

النخیل، جبل علی اور دبئی واٹر فرنٹ، بعد از تکمیل تصوراتی خاکہ
النخیل، جبل علی اور دبئی واٹر فرنٹ، بعد از تکمیل تصوراتی خاکہ

النخیل، جبل علی کی تعمیر کاآغاز اکتوبر 2002ء میں ہوا اور یہ 2007ء کے اواخر میں مکمل ہوجائے گا۔ اسے تعطیلات منانے والے سیاحوں کے لئے آرام دہ اور پرسکون مقام کی حیثیت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ تکمیل کے بعد اس کے گرد دبئی واٹر فرنٹ پروجیکٹ تعمیر ہوگا جو کئی مصنوعی جزائر کا مجموعہ ہوگا۔



[ترمیم کریں] النخیل، دیرہ

النخیل، دیرہ کا تصوراتی خاکہ
النخیل، دیرہ کا تصوراتی خاکہ

النخیل، دیرہ کی تعمیر کا آغاز نومبر 2004ء میں ہوا لیکن تعمیراتی مسائل کے باعث اس میں مزید 5 سال کے تعطل کا امکان ہے۔ دیرہ جزیرہ تینوں جزائر میں سب سے بڑا ہوگا اور یہ نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہٹن سے بھی وسیع علاقے پر محیط ہوگا۔



[ترمیم کریں] مزید دیکھئے

برج العرب: دنیا کا سب سے پرتعیش اور دنیا کا سب سے بلند ہوٹل

جزائر دنیا: دبئی میں مصنوعی جزائر کا ایک اور منصوبہ The World Islands

برج دبئی: تعمیراتی تکمیل کے بعد دنیا کی سب سے بڑی عمارت

دبئی مال: تعمیر مکمل ہونے کے بعد دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال

[ترمیم کریں] بیرونی روابط

نخیل پراپرٹیز

آفیشل ویب سائٹ جزائر نخیل

جزائر نخیل کا خلائی منظر

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com