Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
برج العرب - وکیپیڈیا

برج العرب

وکیپیڈیا سے

برج العرب متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی کا ایک پرتعیش ہوٹل ہے جسے دنیا کا پہلا 7 ستارہ ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

321 میٹر (1053 فٹ) کی بلندی کے ساتھ برج العرب دنیا کا سب سے بلند ہوٹل ہے ۔یہ دبئی کے ساحل جمیرہ سے 280 میٹر (919 فٹ) دور ایک مصنوعی جزیرے پر قائم ہے اور ایک پل کے ذریعے دبئی سے جڑا ہے ۔

برج العرب
برج العرب

فہرست

ڈیزائن اور تاریخ

برج العرب کو ڈبلیو ایس ایٹکنز پی ایل سی کے ٹام رائٹ نے ڈیزائن کیا تھا۔ ہوٹل کی تعمیر کا آغاز 1994ء میں ہوا اور یکم دسمبر 1999ء کو پہلی بار اس کے دروازے مہمانوں کے لئے کھولے گئے ۔ برج العرب کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دور سے دیکھنے میں ساحل کے کنارے کھڑی ایک عظیم بادبانی کشتی کی مانند لگے ۔


ہوٹل کے اندرونی تزئین و آرائش کے سی اے انٹرنیشنل کے ڈیزائن پرنسپل کھوان چیو نے انجام دی۔ کھوان چیو کے دیگر منصوبہ جات میں سلطان برونائی کا محل، دبئی کابین الاقوامی ہوائی اڈہ، جمیرہ بیچ ریزورٹ ڈیولپمنٹ، مدینہ ریزورٹ اور دیگر شامل ہیں۔


دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل

برج العرب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک جہاں ایک رات قیام کے لئے کم از کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 15 ہزار ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ ”رائل سوٹ“ سب سے زیادہ مہنگا ہے جہاں رہائش کی قیمت 28ہزار ڈالرز فی رات ہے ۔ ہوٹل کی تعمیر اور اس کی تزئین و آرائش پر خرچ ہونے والی رقم کبھی ظاہر نہیں کی گئی۔


خصوصیات و اعزازات

  • برج العرب دنیا کی سب سے بلند ”ایٹریم لابی “ کا بھی حاصل ہے جس کی بلندی 590فٹ ہے ۔
  • ہوٹل میں قائم ایک ریسٹورنٹ المنثا خلیج فارس سے 200میٹر بلندی پرواقع ہے اور یہاں سے پورے شہر دبئی کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے ۔
  • ہوٹل میں قائم ایک اور ریسٹورنٹ المہارا زیر سمندر واقع ہے جہاں کھانے کے ساتھ ساتھ سمندری حیات کا دلکش نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے تیار کردہ ٹینک 35ہزار کیوبک فٹ (ایک ملین لیٹر سے زائد) پانی کا حامل ہے ۔ یہ ٹینک پلیکسی گلاس سے تیار کیا گیا ہے تاکہ بہترین نظارہ میسر ہو۔ یہ شیشہ 18 سینٹی میٹر (7.5 انچ) موٹا ہے ۔
  • رات کے اوقات میں عمارت کے باہر روشنی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے جس کی بدولت وہ سفید اور کئی رنگ کے نظارے پیش کرتی ہے ۔
  • اس ہوٹل کے منصوبہ ساز اور انجینئر برطانوی کمپنی ایٹکنز تھی جبکہ ہوٹل جنوبی افریقا کے تعمیراتی ادارے مرے اینڈ رابرٹس نے تیار کیا۔
  • ہوٹل کی تعمیر کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا کہ دور سے یہ ایک عظیم صلیب کی مانند نظر آتا ہے اور مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ برطانوی ماہرین تعمیرات نے منصوبے کے تحت ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے ۔
  • برج العرب دنیا کا بلند ترین اور 5 ستارہ ہوٹلوں میں پہلا ہوٹل تھا جس کی بلندی ایک ہزار فٹ سے زیادہ ہے۔
  • مارچ 2004ء میں دنیائے گالف کے عظیم کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے ہوٹل کے ہیلی پیڈ سے چند گیندیں ہٹ کیں جو خلیج فارس میں جاگریں۔
  • فروری 2005ء میں معروف ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر اور آندرے اگاسی نے ہیلی پیڈ پر ایک نمائشی میچ کھیلا۔ اس مقصد کے لئے ہیلی پیڈ کو عارضی طور پر ایک ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا گیا تھا جو 211 میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔ واضح رہے کہ ہیلی پیڈ کے گرد کوئی حفاظتی دیوار موجود نہیں۔

مزید دیکھئے

جزائر نخیل

برج دبئی

جزائر دنیا

بلند ترین عمارات

بیرونی روابط

آفیشل ویب سائٹ

برج العرب پر ٹینس

برج العرب پر آندرے اگاسی اور راجر فیڈرر کا دوستانہ میچ

برج العرب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com