Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
ایوبی سلطنت - وکیپیڈیا

ایوبی سلطنت

وکیپیڈیا سے

ایوبی سلطنت اپنے عروج کے زمانے میں
ایوبی سلطنت اپنے عروج کے زمانے میں

ایوبی سلطنت یا سلطنت آل ایوب کرد نسل کے مسلم خاندان کی حکومت تھی جس نے 12 ویں اور 13 ویں صدی میں مصر، شام، یمن، دیار باکر، مکہ، حجاز اور شمالی عراق پر حکومت کی۔

ایوبی سلطنت کے بانی صلاح الدین ایوبی تھے جن کے چچا شیر کوہ نے زنگی سلطان نور الدین زنگی کے سپہ سالار کی حیثیت سے 1169ء میں مصر فتح کیا تھا۔ اس سلطنت کا نام شیر کوہ کے بھائی اور صلاح الدین کے والد نجم الدین ایوب کے نام پر ایوبی سلطنت پڑا۔ صلاح الدین نے مصر میں فاطمی سلطنت کا خاتمہ کیا اور 1174ء میں نور الدین کے انتقال کے بعد دمشق پر قبضہ کرکے شام کو بھی اپنی قلمرو میں شامل کرلیا۔

صلاح الدین صلیبی جنگوں کے دوران 1187ء میں جنگ حطین میں صلیبیوں کو عظیم شکست، فتح بیت المقدس اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تیسری صلیبی جنگ میں فتح کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ صلاح الدین 1193ء میں انتقال کرگئے جس کے بعد سلطنت ان کے بیٹوں کے درمیان بٹ گئی اور بالآخر 1200ء میں صلاح الدین کے بھائی العادل پوری سلطنت کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ 1218ء میں العادل اور 1238ء میں الکامل کے انتقال پر پھر یہی صورتحال سامنے آئی۔ 1250ء میں آخری ایوبی سلطان توران شاہ قتل ہوگیا اور اس کے مملوک غلام جرنیل ایبک نے بحری مملوک سلطنت کی بنیاد رکھی۔ مصر ہاتھوں سے نکل جانے کے بعد ایوبیوں نے اگلے 80 سال تک شام میں مزاحمت جاری رکھی اور بالآخر 1334ء میں شام بھی مکمل طور پر مملوکوں میں شامل ہوگیا۔

فہرست

[ترمیم کریں] مصر کے ایوبی سلاطین

  • صلاح الدین 1171ء تا 1193ء
  • العزیز 1193ء تا 1198ء
  • المنصور 1198ء تا 1200ء
  • العادل 1200ء تا 1218ء
  • الکامل 1218ء تا 1238ء
  • العادل ثانی 1238ء تا 1240ء
  • الصالح ایوب 1240ء تا 1249ء
  • توران شاہ 1249ء تا 1250ء
  • الاشرف ثانی 1250ء تا 1254ء (اصل اقتدار مملوک سلطان ایبک کے پاس تھا)

[ترمیم کریں] دمشق کے ایوبی سلاطین

  • صلاح الدین 1174ء تا 1193ء
  • الافضل 1193ء تا 1196ء
  • العادل 1196ء تا 1218ء
  • المعظم 1218ء تا 1227ء
  • الناصر داؤد 1227ء تا 1229ء
  • الاشرف 1229ء تا 1237ء
  • الصالح اسماعیل 1237ء
  • الکامل 1237ء تا 1238ء
  • العادل ثانی 1238ء تا 1239ء
  • الصالح ایوب 1239ء
  • الصالح اسماعیل 1239ء تا 1245ء (دوسری مرتبہ)
  • الصالح ایوب 1245ء تا 1249ء (دوسری مرتبہ)
  • توران شاہ 1249ء تا 1250ء
  • الناصر یوسف 1250ء تا 1260ء

[ترمیم کریں] حلب کے ایوبی امیر

  • العادل اول 1183ء تا 1186ء
  • الظاہر 1186ء تا 1216ء
  • العزیز 1216ء تا 1236ء
  • الناصر یوسف 1236ء تا 1260ء

[ترمیم کریں] حماہ کے ایوبی امیر

  • المظفر اول 1178ء تا 1191ء
  • المنصور اول 1191ء تا 1221ء
  • الناصر 1221ء تا 1229ء
  • المظفر ثانی 1229ء تا 1244ء
  • المنصور ثانی 1244ء تا 1284ء
  • المظفر ثالث 1284ء تا 1299ء
  • الموید 1310ء تا 1332ء
  • الافضل 1332ء تا 1334ء

[ترمیم کریں] حمص کے ایوبی امیر

  • القاہر 1178ء تا 1186ء
  • المجاہد1186ء تا 1240ء
  • المنصور1240ء تا 1246ء
  • الاشرف1248ء تا 1263ء

[ترمیم کریں] یمن کے ایوبی امیر

  • المعظم توران شاہ 1173ء تا 1181ء
  • العزیز تغتگین 1181ء تا 1197ء
  • معز الدین اسماعیل 1197ء تا 1202ء
  • الناصر ایوب 1202ء تا 1214ء
  • المظفر سلیمان 1214ء تا 1215ء
  • المسعود یوسف 1215ء تا 1229ء

[ترمیم کریں] جزیرہ کے ایوبی حکمران

(نامکمل فہرست)

  • الاشرف 1218ء تا 1237ء

[ترمیم کریں] متعلقہ مضامین

صلاح الدین ایوبی

صلیبی جنگیں

مملوک

[ترمیم کریں] بیرونی روابط

ایوبی سلطنت

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com