پروتاگورس
وکیپیڈیا سے
Protagoras
پیدائش: 481 ق م
انتقال: 411 ق م
یونانی فلسفی اور سوفسطائی ۔ تھریس میں پیدا ہوا۔ جوانی میں ایتھنز چلا گیا جہاں پیری کلیز نے اسے نیا ضابطہ قوانین مرتب کرنے کے کام پر مامور کیا۔ یہ پہلا یونانی فلسفی تھا جس نے سوفسطائیت اختیار کی اور معاوضہ لے کر درس دیا۔ اس کا خیال تھا کہ خیروشر کے کوئی مطلق یا مجرد معیار نہیں ہیں۔ بلکہ لوگوں کی رائے جو معاشرتی طرز عمل معین کر دیتی ہے، وہی خیر یا شر کا پیمانہ ہے، اس لیے عوامی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔ مذہب کے معاملے میں لاادریت کا قائل تھا۔ اس نے اپنی ایک کتاب میں لکھا
’’میں دیوتاؤں کا احترام ضرور کرتا ہوں لیکن یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ فی الوقع وجود بھی رکھتے ہیں یا نہیں‘‘
چنانچہ اس پر کفر و الحاد کا الزام لگا کر جلاوطن کر دیا گیا۔ سلسلی جاتے ہوئے راستے میں انتقال ہوا۔