دولت
وکیپیڈیا سے
Wealth
عام بول چال میں دولت سے مراد سونا چاندی ، سکے ، زیور ، فرنیچر اور دیگر مادی اشیا لی جاتی ہیں۔ لیکن معاشیات میں دولت سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جو بلاواسطہ یا بالواسطہ انسانی احتیاجات کو تسکین دے سکیں۔ ان معنوں میں ماں کی محبت اور حب الوطنی بھی دولت کہلائے گی۔ ولت کی پانچ قسمیں ہیں۔
1۔ شخصی دولت ، جو ایک شخص کی تمام جائیداد اور ملکیت پر مشتمل ہوتی ہے۔
2۔ قومی دولت ، یعنی ملک کی مجموعی دولت ، مثلا پل ، سڑکیں ، جنگل ، کارخانے ، کھیت ، دریا اور دوسرے ذخائر
3۔ بین الاقوامی دولت ، کل دنیا کی مشترکہ دولت ۔ مثلاً سمندر کرہ ہوائی، مقدس صحائف وغیرہ۔
4۔ امکانی دولت، قدرت کے وہ پوشیدہ خزانے جو کوشش کرنے سے کبھی برآمد ہو کر استعمال میں آسکتے ہیں۔ مثلا وہ کانیں جو ابھی دریافت نہیں ہوئیں۔ 5۔ منفی دولت ، وہ قرضے جو ملک یا لوگوں کو ادا کرنے ہیں۔