بالشویزم
وکیپیڈیا سے
Bolshevism
کمیونزم کا روسی نام ۔ اس کا استعمال پہلی بار 1903 میں لندن میں منعقدہ روسی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اجلاس میںہوا۔ اس میں کارل مارکس کے پیروؤں کو اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ اس لیے ان کو بالشوک (اکثریت والے) کہا گیا ۔ ان کے مقابلے میں اقلیت کو منشویک کہاگیا۔ بالشویکوں کا لیڈر لینن تھا۔ بالشویک پارٹی کا مقصد کارل مارکس کی تعلیمات کی روشنی میں روس کے محنت کشوں کو انقلاب کے لیے منظم کرنا اور زار روس کی حکومت کا تختہ الٹ کر محنت کشوں کی حکومت قائم کرنا تھا۔ تاکہ ملک میں سرمایہ داری نظام کو ختم کرکے اشتراکی نظام رائج کیا جائے۔ 1917ء کے انقلاب روس کے بعد بالشویک پارٹی کا نام کمیونسٹ پارٹی ہوگیا۔