حیاتیات
وکیپیڈیا سے
حیاتیات یا علم الحیات وہ علم ہے جس میں زندگی اور زندہ اجسام کا مطالعہ؛ بشمول انکی ساخت، افعال اور ارتقاء کے کیا جاتا ہے۔ دنیا میں پائی جانے والی زندگی کی دو اہم اقسام کے حوالے سے حیاتیات یا علم الحیات کی دو بڑی شاخیں ہیں۔
- نباتیات یا علم النبات؛ اسمیں پودوں کا مطالعہ کیا جاتاہے۔
- حیوانیات یا علم الحیوان؛ اسمیں حیوانات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
جیساکہ بنیادی طور پر حیوانات و نباتات کا مطالعہ انکی ساخت وافعال سے شروع ہوتاہے اور اسی لحاظ سے حیاتات کی دو ذیلی شاخیں وجود میں آئیں؛ شکلیات یا عِلم الصَّرف و فعلیات(Physiology)۔ تاریخ کے مختلف ادوار سے گذرتے ہوۓ موجودہ حیاتیات نے اب ایک انتہائی وسیع علم کی شکل اختیار کرلی ہے جو زندگی سے مطلق ہربات کا مختلف پہلو اور مختلف درجات میں احاطہ کرتاہے اور اسی لحاظ سے اب اسکی کئی ذیلی شاخیں وجود پاچکی ہے اور پا رہی ہیں
[ترمیم کریں] حیاتیاتی قـوائــد
حیاتیات میں ایسے بنیادی مبادی و اصول ہیں جو کہ عالمگیر سطح پر عمل پیرا ہیں ، خواہ زندگی کی صورت و جہت کوئی بھی ہو وہ ان قوائد کے دائرے میں رہ کر ہی اپنی بقا کو یقینی بناتی ہے۔