محسن حجازی
وکیپیڈیا سے
محسن حجازی کی وجہ شہرت پاک نستعلیق فونٹ کی تخلیق ہے۔ محسن حجازی کو نستعلیق کے تناظری تجزیات ، ٹی ٹی ایف ( TTF ) ، او ٹی ایف ( OTF ) پر مکمل دسترس ہے اور آپ مقتدرہ قومی زبان کے ذیلی ادارے مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں ملازم ہیں۔
[ترمیم کریں] سوانح
آپ کا نام محسن شفیق حجازی ہے ۔ آپ 6 جنوری 1985 کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں پیدا ہوۓ ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور میں پائی اور سن 2000 میں میٹرک بھی سائنس مضامین کے ساتھ لاہور کے والٹن ائیرپورٹ ہائی سکول سے کیا۔ اس کے بعد والد صاحب روزگار کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور منتقل ہو گئے ۔ اس طرح محسن شفیق حجازی کا گھرانا بھی سن 2000 میں بہاولپور منتقل ہو گیا ۔ محسن حجازی بنیادی طور پر الیکٹرانکس کی جانب زیادہ رحجان رکھتے تھے لیکن آپ کی والدہ نے آپ کو کمپیوٹر سائنس کی طرف جانے کا مشورہ دیا۔ اس ضمن میں انٹرمیڈیٹ ان کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے لیا اور اسی کو اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔
محسن شفیق نے انٹر کے دوران ہی کئی اہم زبانیں مثلاً جاوا، سی ، سی++، ایچ ٹی ایم ایل، جاوا سکرپٹ وغیرہ سے شدھ بدھ حاصل کر لی۔ ایک لحاظ سے وہ بہت زرخیز دور تھا جس میں بہت سے خیالات نے جنم لیا اور ان میں سے کئی کو بعد میں عملی جامہ پہنانے کا موقعہ بھی ملا۔ محسن حجازی نے انٹر کے بعد ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں بیچلر ان کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے لیا۔ آپ شروع سے ہی اردو کمپیوٹنگ کی طرف بہت لگاؤ رکھتے تھے اردو خیال کرتے تھے کے اردو کے مسائل کمپیوٹرز پر حل کیے جائیں۔ ان میں سے ایک خواہش تو ایسا سافٹ وئیر بنانے کی بھی تھی جو انگریزی سے اردو میں از خود ترجمہ کر دے اور یہ اس وقت کی بات ہے جب محسن، انٹر کے طالب علم تھے اور مشین ٹرانسلیشن کے نام تک سے واقف نہ تھے ۔
بی بی سی کی اردو ویب سائٹ کی لانچ محسن شفیق حجازی کے لیے ایک تازیانہ بنی اور ان کو اس کام کے لیے اکسایا جو بل آخر وجہ شہرت بنا ۔ یہ بات محسن کے دل میں گھر کر گئی کہ قومی زبان ہماری ہو اور اس پر کام دوسرے کر گزریں ۔ انہیں دنوں آپ نے یونی کوڈ سے واقفیت پیدا کی اور خود سے ایک ایسا سادہ سا کمانڈ لائن ٹول لکھا جو کہ ان پیج سے یونی کوڈ میں منتقلی کا کام کرتا ہے اور اب تک بننے والے تمام کنورٹرز سے بہت بہتر ہے لیکن استعمال میں پیچیدگی کے باعث مشتہر نہیں کیا گیا۔ ان پیچ میں نستعلیق لکھائي ٹائپ ہونا محسن کے لیے بہت تعجب انگیز ہوا کرتا تھا بس اسی پر فارغ اوقات میں تجربات کرتے تھے ۔ اسی اثنا میں فاسٹ کا نفیس نستعلیق سامنے آگیا اور یہ آپ کی انا کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس ضمن میں پاک ٹائپ کی رکنیت اختیار کی، وولٹ کے ممبر بنے، اردو کمپیوٹنگ پر گیے لیکن کہیں سے سراغ نہ ملتا تھا۔ بقول محسن شفیق کے کہ وجہ سادہ اور صاف تھی۔ یا تو کوئی جانتا نہ تھا اگر جانتا تھا تو بتاتا نہ تھا۔
ایک سال کی محنت سے مرکز فضیلت براۓ اردو اطلاعیات میں تیار ہونے والا پاک نستعلیق کے نام سے تیار ہونے والا یہ اوپن ٹائپ یونی کوڈ نستعلیق فونٹ فی الوقت بی ٹا ریلیز کی صورت میں دستیاب ہے اور نقائص کے باوجود کثیرالاستعمال ہے۔ اس سے پہلے منظر عام پر آنے والے تمام نستعلیق فونٹ یا تو تجارتی پیمانے پر محدود استعمال کے لیے دستیاب تھے، یا مفت دستیاب فونٹ اپنے بوچھل پن کے باعث کمپیوٹر پروگرامز میں ناقابل استعمال تھے۔ پاک نستعلیق کی سب سے اہم خصوصیت اس کا ہلکا پن ہے جس کے سبب اس کا استعمال ویب صفحوں اور دیگر پروگرامز میں ممکن ہو گیا ہے جو اس نستعلیق فونٹ کی مقبولیت کا سبب بھی ہے۔ مستقبل قریب میں محسن نستعلیق کو موبائل فونز پر دیکھنے کا خواہشمند ہیں اور اس ضمن میں پاک نستعلیق کو ذاتی مشغلے کے طور پر نوکیا، موٹرولا اور سونی ایرکسن کے سیٹس پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔
نستعلیق فونٹ کے علاوہ حالیہ طور پر محسن حجازی مشینی ترجمہ کاری اور اردو بصری حرف شناس کے پہلوؤں پر سرگرم عمل ہیں اور ان میدانوں میں بھی اردو کو عالمی زبانوں کے شانہ بشانہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
- محسن حجازی= Mohsin Hijazi
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میںترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔