شیخ حسن البنا
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1902ء
انتقال: 1949ء
مصر کے مذہبی رہنما۔ قاہرہ میں پیدا ہوئے اور قاہرہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ۔ پھر شہر اسماعیلیہ کے ایک مدرسے میں معلم ہوگئے ۔ 1929ء میں اخوان المسلمین کی بنیاد رکھی ۔ جس کا مقصد مسلم ممالک میں اسلامی نظام قائم کرنا تھا۔ جو بہت جلد مصر میں پھیل گئی ۔ اور چند برس کے بعد کئی دوسرے ممالک میں بھی اس کی شاخیں قائم ہوگئیں۔ مگر جب 1949ء میں شیخ حسن البنا کو قاہرہ کے ایک بازار میں قتل کر دیا گیا۔