جینیس
وکیپیڈیا سے
Genius
نابغۂ روزگار۔ وہ فوق البشر طاقت جو ذہین اور طباع لوگوں کے ذہن میں پیدائش سے ہی موجود رہتی ہے۔ سقراط کی اندرونی آواز کو بھی جینیس کا نام دیا گیا تھا۔ سترھویں صدی میں اس لفظ کو وہی معنی دے دیے گئے جو افلاطون کے نظریۂ وجدان سے نکلتے تھے۔ جینیس سے مراد وہ ذہین اور غیر معمولی طباع فن کار قرار پایا جو تخلیق فن کے بندھے ٹکے اصولوں سے انحراف کرکے فن کے اعلی ترین نمونے پیش کرتا ہے اور بقول کانٹ اپنے ہی انداز کے نئے اصول خود بناتا ہے۔