جبوتی سٹی
وکیپیڈیا سے
جبوتی سٹی، جبوتی کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے، جو خلیج عدن اور خلیج تاجورا کے درمیانی جزیرہ نما میں واقع ہے۔ اور جبوتی کے چھ انتظامی علاقوں میں سے ایک ہے۔ شہر کی آبادی چار لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ شہر کو ریلوے کے ذریعے ادیس ابابا، ایتھوپیا سے ملایا گیا ہے جو ریل گاڑی ہرارے سے ہوتی ہوئی ادیس ابابا جاتی ہے۔ جبکہ ہوائی رابطہ کے لیے جبوتی انبولی انٹرنیشنل ائر پورٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ شہر کے شمال مغرب میں جبوتی سٹی کی بندر گاہ ہے جسکے ذریعے بین الاقوامی ترسیل، ماہی گیری اور دوسرے شہروں مثلا اوبوک اور تاجورا کے لیے کشتی رانی کی جاتی ہے۔
فرانس کے زیر تسلط 1888ء میں جبوتی سٹی کی بندر گاہ تعمیر کی گئی اور 1891ء میں اسکو تاجورا کی جگہ دارالحکومت کا درجہ دیا گیا۔ اس کے بعد جب تک جبوتی فرانس کے زیر تسلط رہا جبوتی سٹی ہی اسکا دارالحکومت رہا اور آزادی کے بعد سے اب تک بھی جبوتی سٹی ہی دارالحکومت ہے۔ جبوتی افریقہ میں یورپی کالونی کی طرز کا تعمیر کیا گیا شہر جسکے شمالی ساہلوں پر تفریحی ساحل (بیچ) بنائی گئی ہیں، اور مرکز میں ایک بڑی مرکزی منڈی، ستادے دوو ویلے(کھیلوں کا سٹیڈیم)، شاہی محل اور ہامولی مسجد واقع ہیں۔
زمرہ جات: جبوتی | شہر | افریقی شہر