امام ابو یوسف
وکیپیڈیا سے
پیدائش؛ 731ء وفات؛ 797ء
حضرت امام ابوحنیفہ کے شاگرد اور حنفی مذہب کے ایک امام۔ یعقوب نام ۔ ابویوسف کنیت۔ آپ نے علامہ محمد شیبانی کے ساتھ مل کر حنفی فقہ مدون کیا۔ خلیفہ ہادی، مہدی اور ہارون الرشید کے عہد میں قضا کے محکمے پر فائز رہے۔ تاریخ اسلام میں پہلے شخص ہیں جو کو قاضی القضاة (چیف جسٹس) بنایا گیا۔آپ کی مشہور تصنیف کتاب الخراج فقہ حنفی کی مستند کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔