اردشیر سوم
وکیپیڈیا سے
اردشیر سوم
358 ق م،
338 ق م
ہنحامنشی شہنشاہ اردشیر دوم کا بیٹا۔ اس کی ماں یونانی تھی۔ اپنی سوتیلی ماں اتوسا سے مل کے اپنے دونوں بڑے بھائیوں ، دارا اور اریاسپ، کو باپ کے عہد ہی میں قتل کروا دیا۔ تخت نشین ہو کر باقی ماندہ شہزادوں اور شہزادیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اسدون اور مصر کی بغاوت کو بڑی سفاکی سے کچلا اور بہ کثرت لوگوں کو قتل کیا۔آپس دیوتا کے مقدس سانڈ کو مار کراُس کا گوشت ضیافت میںاستعمال کیا۔ اور مصری شہروں اور مندروں کو تباہ و برباد کرکے ایران واپس ہوا۔ پنجاب کا صوبہ اسی کے زمانے میں خود مختار ہوا۔ اردشیر سوم اپنے بااثر خواجہ سرا باگواس کے ہاتھوں قتل ہوا۔ باگواس نے بادشاہ کے سب بیٹوں کوقتل کردیا اور ہنحامنشی خاندان کے ایک رُکن کدومینس کو درا سوم کے لقب سے تخت پر بٹھایا۔