ابو طالب
وکیپیڈیا سے
٣ ق ھ ۔۔۔٦١٩ء
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا اور حضرت علی علیہ السلام کے والد۔ نام عبدمناف۔ کنیت ابوطالب۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپنی والدہ حضرت آمنہ علیہا السلام اور دادا عبدالمطلب کی وفات کے بعد آپ کی زیر کفالت رہے۔ آپ نے ایک بار شام اور بصرے کا تجارتی سفر کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بھی ہمراہ لے گئے۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عمر بارہ برس کے لگ بھگ تھی۔ بحیرا راہب کا مشہور واقعہ اسی سفر میں پیش آیا تھا۔ آپ نے اسلام قبول کیا یا نہیں، یہ بات مختلف مسالک اسلام میں ایک متنازعہ موضوع ہے، تاہم آپ نے تاحیات حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ساتھ دیا۔ آپ کی تقلید میں تمام ہاشمی سوائے ابولہب کے حضور کے پشت پناہ بنےرہے۔ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خاطر بڑی سختیاں جھیلیں۔ آپ کی وفات کے بعد کفار مکہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر مظالم کی انتہا کر دی۔