ابونواس
وکیپیڈیا سے
پیدائش؛763ء وفات؛ 813ء
عہد عباسی کا ایک شاعر۔ نام حسن بن ہانی اور کنیت ابونواس، اہواز کی ایک بستی میں پیدا ہوا۔ بصرے میں پرورش پائی۔ بغداد پہنچا تو اس کے نغمات شاہی محلات میں گونجنے لگے۔ اور وہ خلیفہ ہارون الرشید کا مقبول درباری شاعر بن گیا۔ شاہد و شرابب کا دلدادہ تھا۔ خمریات اس کا خاص موضوع ہے۔ عربی شاعری کےنقاد اسے امراالقیس کا ہم پلہ قرار دیتے ہیں۔