ابن طفیل
وکیپیڈیا سے
پیدائش؛1100ء وفات؛1178ء
فلسفی، طبیب، غرناطہ کے نواح میں پیدا ہوا۔ تحصیل علم کے بعد طبابت کا پیشہ اختیار کیا۔ 1163ء طنجہ کے حاکم ابویعقوب بن یوسف بن عبدالمومن کا طبیب خاص مقرر ہوا۔ بعد ازاں قاضی کے عہدے پر فائز ہوا اور اس کے کچھ عرصے بعد وزیر بنا۔ ابن رشد نے اسی کی سفارش پر دربار تک رسائی حاصل کی۔ مراکش میں وفات پائی۔ طبیعات، مابعدالطبعیات اور فلسفے پر متعدد کتب تصنیف کیں اب وہ ناپید ہیں۔ صرف ایک کتاب اسرار الحکمہ المشرقیہ زمانے کی دست برد سے محفوظ رہی۔ 1671ء میں ایڈورڈپوکوک نے اس کا لاطینی ترجمہ کیا۔ فرانسیسی ، جرمن ، انگریزی ، ہسپانوی ، ولندیزی ، اور اردو میں بھی اس کے تراجم ہو چکے ہیں۔