ابراہیم پاشا
وکیپیڈیا سے
ابراہیم پاشا جدید مصر کے بانی محمد علی پاشا کا فرزند تھا جو میدان سیاست اور جنگ دونوں میں یکساں صلاحیت رکھتا تھا۔ مصر میں مملوکوں سے لڑا اوران پر فتح پائی۔ جزیرہ عرب میں وہابی تحریک کے علمبرداروں کے خلاف اپنا لوہا منوایا۔ مورہ میں یونانیوں پر اپنی دھاک جمائی اور شام اور اناطولیہ میں ترکوں کو شکست دی۔ ان کامیابیوں اور فتوحات نے سیاسی اثر رسوخ بہت وسیع کر دیا تھا۔